Pulse News Logo
  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • اردو
    • اردو
    • English
PULSE News
No Result
View All Result
Home کمیونٹی باخبر

نیویارک شدید موسمِ سرما کے بحران سے دوچار

webdesk by webdesk
مارچ 19, 2026
in کمیونٹی باخبر
Reading Time: 1 min read
نیویارک شدید موسمِ سرما کے بحران سے دوچار
0
SHARES
0
VIEWS
ShareTweetSend

نیویارک میں اس سال پڑنے والی شدید سردی اور 20 انچ سے زائد برفباری نے شہریوں کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے اور شہر بھر میں مشکلات بڑھا دی ہیں۔ نیویارک اسٹیٹ کمپٹرولر کی ویب سائٹ پر موجود این وائی سی 311 مانیٹرنگ سسٹم کے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2026 میں سب سے بڑا مسئلہ رہائشی عمارتوں میں ہیٹنگ اور گرم پانی کی عدم دستیابی رہا۔ ہزاروں شہری شدید سردی میں خود کو گرم رکھنے کے لیے مشکلات کا شکار رہے۔

water

رپورٹ کے مطابق شہر کے پانچوں بورو سے ہیٹ اور گرم پانی سے متعلق تقریباً 59 ہزار شکایات درج کی گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہیں۔ ان شکایات میں سب سے زیادہ تعداد مین ہیٹن اور برونکس سے سامنے آئی۔ شدید سردی جان لیوا بھی ثابت ہوئی۔ سٹی حکام کے مطابق مجموعی طور پر 27 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں سے 20 افراد کھلے آسمان تلے سردی کی شدت برداشت نہ کر سکے جبکہ 7 افراد اپنے گھروں کے اندر ہی سرد موسم کے باعث دم توڑ گئے۔

snow

فروری کے آخر میں آنے والے برفانی طوفان کے اثرات کئی دن تک برقرار رہے۔ طوفان گزرنے کے تین دن بعد بھی اسٹیٹن آئی لینڈ جیسے علاقے تقریباً دو فٹ برف تلے دبے رہے، جس سے بحالی کے عمل کی سست روی ظاہر ہوتی ہے۔ ہیٹنگ کے مسئلے کے علاوہ دیگر شہری مسائل میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ غیر قانونی پارکنگ سے متعلق شکایات میں 4 فیصد اضافہ ہوا، خاص طور پر بروکلین اور کوئنز میں، جہاں مجموعی طور پر تقریباً 35 ہزار شکایات درج ہوئیں۔اسی طرح برف ہٹانے اور طوفان کے بعد کی خدمات سے متعلق کالز میں حیران کن طور پر 3427 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ شہری نظام پر کتنا زیادہ دباؤ پڑا۔ سٹی ہال کی جانب سے تاحال اس ڈیٹا یا شہریوں کی بڑھتی ہوئی پریشانیوں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Previous Post

امریکہ میں شدید طوفانوں کے باعث ہزاروں پروازیں متاثر

Next Post

ہیوسٹن میں فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل سیکیورٹی کے لیے 65 ملین ڈالر مختص

  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی

Copyright © 2024 – PULSE News

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں
  • ہوم
  • ویڈیو ڈیسک

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.