ہمارے بارے میں

ہمارا تعارف

پلس نیوز امریکہ میں آباد جنوبی ایشیائی نژاد باشندوں کا کیمونٹی ڈیجیٹل  میڈیا پلیٹ فارم ہے جو اردو اور انگریزی میں کمیونٹی کے ہر فرد کو باہمی روابط کے ساتھ باخبررکھتا ہے۔

ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنی کیمونٹی کو ایک نیا حوصلہ اور معلومات  دیں تاکہ وہ اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دے سکیں۔

پلس نیوز ان موضوعات کی عکاسی کرتا ہے جو زندگی کے اصل پہلو ہیں جیسے قدرتی آفات میں آپ کی حفاظت اور پھر بحالی ، شہری حقوق میں شمولیت، نئے مواقع کی تلاش اور سب سے اہم کیمونٹی کے درمیان مضبوط رشتے کو قائم رکھنا۔

ہمارے موضوعات اور کہانیاں  خاندانوں کے لیے ساز گار ہوتی ہیں۔ نوجوانوں میں ایک نیا جوش اور جذبہ ابھارتی ہیں اور ہر شخص کے دل میں اعتماد اور امید کی شمع بھی روشن کرتی ہیں۔

پلس نیوز بھروسہ مند، مستند ، حقائق پر مبنی اور مثبت صحافتی اصول پر یقین رکھتا ہے۔

جن کے ذریعے ہم کیمونٹی کو فعال ، بااختیار اور باخبر رکھنے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں

 

news feed
newspaper

ہمارا مقصد

پلس نیوز معلومات کو آپ کی طاقت بنانے پر یقین رکھتا ہے۔

قدرتی آفات سے محفوظ رہنے کی تیاری ہو یا بحالی نو کا عمل، یا پھر چھوٹے کاروبار کو وسیع کرنے کی خواہش، مختلف امور میں شہری اور سماجی شمولیت، امیگریشن، تعلیم ، یا پھر صحت کے معاملات ، پلس نیوز ان سب کے متعلق ٹھوس، معتبر، مستند اور بھرپور معلومات اور آاگاہی دینے میں مصروف عمل ہے جو ایشیائی کیمونٹی کو مزید محفوظ، باخبر اور بااختیار بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

پلس نیوز کا مقصد انتہائی سادہ ہے کہ کیمونٹی کو علم اور وسائل کے متعلق وہ معلومات دی جائیں جو ان کی ترقی اور بحالی کے عمل میں سازگار ثابت ہوں۔
 
 درحقیقت  پلس نیوز کے ساتھ، ہر فرد خود پر اعتماد کرکے آگے بڑھ سکتا ہے۔

epidemiology
community engagement

یہ کیوں اہم ہے؟

یشیائی کیمونٹی کے بیشتر افراد زبان، رسائی اور نمائندگی کی رکاوٹوں سے دوچار ہیں۔ اسی بنا پر ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں انہیں مشکلات درپیش آتی ہیں۔

پلس نیوز بس انہی فاصلوں کو ختم کررہا ہے اور اس مقصد کے لیے ہم پیچیدہ نظام کو آسان اور قابل عمل معلومات کا روپ دے کر کیمونٹی کے سامنے پیش کررہے ہیں۔

ہم خاندانوں کو ان کے حقوق سے آگاہی اور پھر انہیں سمجھانے کے ساتھ ساتھ وسائل تک رسائی دینے میں معلومات فراہم کررہے ہیں۔ ساتھ ہی ہماری جستجو ہے کہ ہماری کیمونٹی، شہری زندگی میں اپنا بھرپور حصہ شامل کرے۔
 سچی حقیقی کہانیاں اور  قابل عمل رہنمائی کے ذریعے پلس نیوز کیمونٹی کو بحرانوں سے نبرد آزما ہونے اور پھر دوبارہ سے بحالی کے عمل میں حوصلہ دینے میں مصروف ہے۔ جن کے زریعے ہماری کمیونیٹی مضبوط ہی نہیں بااختیار بھی بنے گی ۔

OUR MISSION

پلس نیوز  اردو ، ہندی اور انگریزی بولنے والی جنوبی ایشیائی کیمونٹی کے لیے امید کی کرن ہے۔

جو واقعات اور کہانیاں ، شہری شمولیت اور معاشی ترقی اور کامرانی کے ذریعے ہر فرد کو آگے بڑھنے کا حوصلہ اور امید دیتی ہیں۔

ہماری کوشش ہے کہ ہر فرد محفوظ، مضبوط، خودمختار اور باوقار مستقبل کی تعمیر میں حصہ لے۔

Welcome Back!

Login to your account below

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Add New Playlist