Pulse News Logo
  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • اردو
    • اردو
    • English
PULSE News
No Result
View All Result
Home تیار

ہیوسٹن میں فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل سیکیورٹی کے لیے 65 ملین ڈالر مختص

webdesk by webdesk
مارچ 19, 2026
in تیار
Reading Time: 1 min read
ہیوسٹن میں فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل سیکیورٹی کے لیے 65 ملین ڈالر مختص
0
SHARES
0
VIEWS
ShareTweetSend

وفاقی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں عوامی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے ہیوسٹن شہر کو 65 ملین ڈالر کی فنڈنگ فراہم کر دی ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب میزبان شہروں کی کمیٹیوں کی جانب سے سیکیورٹی گرانٹس کی فراہمی میں ممکنہ تاخیر پر خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے۔ میئر جان وٹمائر کے دفتر کے مطابق یہ رقم عالمی ایونٹ کے دوران شہر بھر میں اہم سیکیورٹی اقدامات کے لیے استعمال کی جائے گی۔

شہری حکام کے مطابق اس گرانٹ کو پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے لیے اضافی ڈیوٹی کے اخراجات، مزید عملہ، جدید ٹیکنالوجی اور ضروری ساز و سامان کی فراہمی پر خرچ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ فنڈنگ ان علاقائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی معاونت کرے گی جو ورلڈ کپ سیکیورٹی میں حصہ لیں گے۔

fifa 2

وفاقی ایجنسی کی جانب سے امریکا کے 11 میزبان شہروں کے لیے مجموعی طور پر 625 ملین ڈالر کے پبلک سیفٹی گرانٹس کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ٹورنامنٹ تاریخ کے بڑے ترین کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک ہوگا، جس کے لیے اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی ناگزیر ہے۔ سینئر اہلکار کیرن ایونز کے مطابق 2026 کے ٹورنامنٹ کے حجم کو دیکھتے ہوئے جامع سیکیورٹی منصوبہ بندی ضروری ہے اور اس ضمن میں سیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔

fifa 3

دوسری جانب ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ ریاست کو اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 116 ملین ڈالر ملیں گے، جبکہ اس سے قبل ڈرون سے متعلق ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے 30 ملین ڈالر کی الگ گرانٹ بھی منظور کی جا چکی ہے۔ ہیوسٹن میں ورلڈ کپ کا پہلا میچ 14 جون کو کھیلا جائے گا جس میں جرمنی اور کیوراساؤ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، جبکہ اسی روز ڈیلاس میں نیدرلینڈز اور جاپان کے درمیان ایک اور اہم میچ ہوگا۔ مقامی حکام کے مطابق جون اور جولائی کے دوران شہر میں غیر ملکی شائقین کی بڑی تعداد متوقع ہے۔ ہیوسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کا اندازہ ہے کہ تقریباً پانچ لاکھ کے قریب شائقین، جن میں نیدرلینڈز، جرمنی، پرتگال اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے افراد شامل ہوں گے، شہر کا رخ کریں گے۔ شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فنڈنگ ٹورنامنٹ کے دوران شہریوں اور مہمانوں کے لیے ایک محفوظ اور منظم ماحول فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

Previous Post

نیویارک شدید موسمِ سرما کے بحران سے دوچار

Next Post

ہیوسٹن میں یومِ قراردادِ پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی

Copyright © 2024 – PULSE News

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں
  • ہوم
  • ویڈیو ڈیسک

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.