Pulse News Logo
  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • اردو
    • اردو
    • English
PULSE News
No Result
View All Result
Home تیار

سال 2026 میں ہیوسٹن کے انتہائی موسم کی کیا توقع ہوگی ؟

webdesk by webdesk
جنوری 8, 2026
in تیار
Reading Time: 1 min read
سال 2026 میں ہیوسٹن کے انتہائی موسم کی کیا توقع ہوگی ؟
0
SHARES
0
VIEWS
ShareTweetSend

ہیوسٹن کا موسم ایک بار پھر شہریوں کو چوکس رکھنے کے لیے تیار دکھائی دیتا ہے۔ اگرچہ یہ پیش گوئی ممکن نہیں کہ اس سال شدید گرمی، موسلا دھار بارشیں یا سمندری طوفان کس حد تک اثر انداز ہوں گے، تاہم طویل المدتی موسمی اعداد و شمار اس بات کی واضح نشاندہی کرتے ہیں کہ سال کے کن ادوار میں شدید موسم کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

ہیوسٹن میں پہلی بار 90ڈگری درجۂ حرارت کب ہوتا ہے؟

تیس سالہ موسمی اوسط کے مطابق ہیوسٹن میں عموماً یادگارِ شہدا کے دن کے آس پاس پہلی بار درجۂ حرارت نوّے ڈگری تک پہنچتا ہے۔ تاہم حالیہ برسوں میں اس میں خاصی تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ گزشتہ دس برسوں میں یہ حد مارچ کے وسط میں بھی عبور ہو چکی ہے جبکہ بعض سالوں میں جون کے آغاز تک بھی نوّے ڈگری کا درجۂ حرارت ریکارڈ نہیں ہوا۔ اس عرصے میں اپریل اور مئی کے مہینوں میں کئی مرتبہ موسم معمول سے پہلے گرم ہو گیا۔

houstin warm

ہیوسٹن میں پہلی بار 100 ڈگری گرمی کب ریکارڈ ہوتی ہے؟

طویل المدتی اوسط کے مطابق ہیوسٹن میں عام طور پر انیس جولائی کے آس پاس پہلی بار سو ڈگری درجۂ حرارت ریکارڈ کیا جاتا ہے۔ تاریخ میں سب سے جلد یہ حد دو جون دو ہزار گیارہ کو عبور ہوئی تھی، جو بعد میں شدید گرمی کے طویل سلسلے کا سبب بنی۔ جولائی اور اگست کو عموماً سب سے زیادہ گرم مہینے تصور کیا جاتا ہے، تاہم بعض برسوں میں شدید گرمی ستمبر کے آخر تک برقرار رہی ہے۔

ہیوسٹن میں سب سے زیادہ بارش کب ہوتی ہے؟

ہیوسٹن میں سالانہ اوسط بارش تقریباً پچاس انچ ریکارڈ کی جاتی ہے، اور فروری کے سوا تقریباً ہر مہینے میں تین انچ سے زیادہ بارش ہوتی ہے۔ عام طور پر مئی سے اکتوبر کے درمیان بارشوں کی مقدار زیادہ رہتی ہے، جس کی بڑی وجہ آندھیوں، طوفانی بارشوں اور سمندری نظام ہوتے ہیں۔ تاہم حالیہ برسوں میں بارش کے انداز میں غیر متوقع تبدیلیاں بھی دیکھی گئی ہیں، جو معمول کے موسمی رجحانات سے ہٹ کر رہی ہیں۔

raian

ہیوسٹن میں سمندری طوفان کا سب سے زیادہ خطرہ کب ہوتا ہے؟

بحرِ اوقیانوس میں سمندری طوفانوں کا موسم یکم جون سے شروع ہوتا ہے، اور اگست اور ستمبر ہیوسٹن اور بالائی ٹیکساس ساحلی علاقوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک مہینے سمجھے جاتے ہیں۔ تاریخی طور پر زیادہ تر طوفان انہی مہینوں میں ساحل سے ٹکرائے ہیں، تاہم بعض نمایاں طوفان اس عرصے سے باہر بھی آئے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پورے موسم میں احتیاط ضروری ہے۔

ہیوسٹن میں شدید موسم کا دورانیہ

اگرچہ جنوب مشرقی ٹیکساس میں کسی بھی مہینے شدید موسم آ سکتا ہے، تاہم دو ادوار ایسے ہیں جب خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ بہار کے موسم میں تیز ہوائیں اور بڑے اولے پڑنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، جیسا کہ مئی دو ہزار چوبیس میں ہیوسٹن سے گزرنے والے طاقتور طوفانی نظام میں دیکھا گیا۔ گرمیوں کے بعد خزاں کے موسم میں شدید موسم کا ایک اور دور آتا ہے، جب بگولوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق نومبر وہ مہینہ ہے جس میں اس خطے میں بگولوں کی اوسط تعداد سب سے زیادہ رہی ہے۔

یہ طویل المدتی موسمی رجحانات ظاہر کرتے ہیں کہ سن 2026 میں بھی ہیوسٹن کو موسم سے متعلق وہی آزمائشیں درپیش رہیں گی جو ماضی میں رہی ہیں، جہاں شدید گرمی، بھاری بارشیں، طوفانی ہوائیں اور سمندری طوفان مخصوص ادوار میں زیادہ امکان کے ساتھ سامنے آ سکتے ہیں، اگرچہ موسمیاتی تبدیلیاں ان اندازوں کو مزید غیر یقینی بنا رہی ہیں۔

Previous Post

ہیوسٹن سٹی کونسل : طوفانی پانی کے فنڈز سے مخدوش عمارتوں کے انہدام پر شدید اختلاف

Next Post

طاقتور ہواؤں کے باعث مشی گن میں بجلی کی فراہمی متاثر

  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی

Copyright © 2024 – PULSE News

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں
  • ہوم
  • ویڈیو ڈیسک

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.