Pulse News Logo
  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • اردو
    • اردو
    • English
PULSE News
No Result
View All Result
Home بحال

ہیوسٹن کے اسکولز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

webdesk by webdesk
جنوری 27, 2026
in بحال
Reading Time: 1 min read
ہیوسٹن کے اسکولز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
0
SHARES
0
VIEWS
ShareTweetSend

ہیوسٹن اور اس کے گرد و نواح میں موسمِ سرما کے شدید طوفان کے بعد تعلیمی ادارے منگل سے دوبارہ کھلنے جا رہے ہیں۔ پیر کے روز دوپہر کے وقت تمام اضلاع کے سپرنٹنڈنٹس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں موسم کی صورتحال اور موجودہ حالات کا جائزہ لیا گیا۔ سرد موسم کے باعث پیر کو تقریباً تمام سرکاری اسکول اضلاع، چارٹر اسکولز، کالجز اور جامعات بند رہیں، تاہم اب بیشتر اداروں نے منگل سے معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان میں ریاست کے دو بڑے اضلاع، ہیوسٹن آئی ایس ڈی اور سائپرس فیئر بینکس آئی ایس ڈی، کے ساتھ تقریباً 15 دیگر اضلاع بھی شامل ہیں۔

school 3

ہیوسٹن آئی ایس ڈی کے مطابق ضلع نے طوفان سے قبل ہی حفاظتی اقدامات شروع کر دیے تھے۔ ضلع کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کی صبح ساڑھے چار بجے سے تمام تعلیمی عمارتوں میں ہیٹنگ سسٹمز کی جانچ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہیٹنگ اور ایچ وی اے سی نظام دور سے کنٹرول کیے جا سکتے ہیں، اسکول بسیں گرم رکھنے کی سہولت رکھتی ہیں، اور بس فلیٹ کو مکمل طور پر موسمِ سرما کے لیے تیار کیا جا چکا ہے، جس میں بیٹریوں کی جانچ، ایندھن کی فراہمی اور ڈرائیورز کو سرد موسم میں حفاظتی ہدایات دینا شامل ہے۔ گریٹر ہیوسٹن کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ٹارکنگٹن آئی ایس ڈی وہ واحد ضلع ہے جو تاحال منگل کو بھی بند رہے گا۔ ضلع کی ویب سائٹ کے مطابق ایک پائپ پھٹنے کے باعث شدید پانی کا اخراج ہوا، جس سے کئی تعلیمی اداروں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ کونرو آئی ایس ڈی نے والدین اور طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے حالات کے مطابق خود فیصلہ کریں، کیونکہ صبح کے وقت بسوں کی آمد اور اسکول پہنچنے کے اوقات میں درجۂ حرارت انتہائی کم ہوگا۔ کیٹی آئی ایس ڈی، جہاں مقامی سطح پر طوفان کے شدید اثرات دیکھے گئے، بھی منگل کو کھل جائے گا، تاہم کھیلوں، فنونِ لطیفہ اور دیگر سرگرمیوں سے متعلق معلومات کوچز اور ڈائریکٹرز براہِ راست فراہم کریں گے۔ اسپرنگ آئی ایس ڈی نے خبردار کیا ہے کہ بعض بس روٹس میں تاخیر ہو سکتی ہے اور والدین سے کہا ہے کہ اضافی وقت رکھ کر منصوبہ بندی کریں۔

school

اعلیٰ تعلیمی ادارے بھی منگل سے تدریسی سرگرمیاں بحال کر رہے ہیں۔ یونیورسٹی آف ہیوسٹن نے اعلان کیا ہے کہ اس کا کیمپس منگل سے کلاسز کے لیے دوبارہ کھل جائے گا۔ لون اسٹار کالج اور ہیوسٹن کمیونٹی کالج بھی منگل کو کیمپسز کھول رہے ہیں۔ رائس یونیورسٹی، جہاں پیر کو آن لائن کلاسز ہوئیں، نے بتایا ہے کہ منگل سے تمام خدمات، سرگرمیاں اور کلاسز معمول کے مطابق بحال کر دی جائیں گی۔ چارٹر اسکول نیٹ ورکس نے بھی معمولات کی بحالی کی تصدیق کی ہے۔ کے آئی پی پی اسکولز کے مطابق ہیوسٹن کے تمام اسکولز میں منگل کو کلاسز منسوخ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، جبکہ یس پریپ اسکولز نے تصدیق کی ہے کہ منگل کو باقاعدہ شیڈول کے تحت تعلیمی سرگرمیاں اور بعد از اسکول پروگرامز جاری رہیں گے۔

Previous Post

ہیوسٹن میں سردی کب تک رہے گی ؟

Next Post

سخت سرد موسم کے بعد 15 ریاستوں میں نیشنل گارڈ کے 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی

Copyright © 2024 – PULSE News

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں
  • ہوم
  • ویڈیو ڈیسک

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.