Pulse News Logo
  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • اردو
    • اردو
    • English
PULSE News
No Result
View All Result
Home بحال

سخت سرد موسم کے بعد 15 ریاستوں میں نیشنل گارڈ کے 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

webdesk by webdesk
جنوری 28, 2026
in بحال
Reading Time: 1 min read
سخت سرد موسم کے بعد 15 ریاستوں میں نیشنل گارڈ کے 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
0
SHARES
0
VIEWS
ShareTweetSend

ہفتے کے آخر میں آنے والے شدید سرمائی طوفان کے بعد نیشنل گارڈ کے 5 ہزار 300 سے زائد فوجی اور فضائی اہلکار 15 امریکی ریاستوں میں متحرک کر دیے گئے ہیں۔ اس طوفان کے نتیجے میں مڈویسٹ سے لے کر مڈ اٹلانٹک اور جنوبی علاقوں تک برف اور برفانی بارش ریکارڈ کی گئی۔ چیف نیشنل گارڈ بیورو، امریکی فضائیہ کے جنرل اسٹیون نورڈہاؤس نے طوفان سے قبل جاری ایک پیغام میں نیشنل گارڈ اہلکاروں کی خدمات کو سراہا اور متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل گارڈ ہر وقت تیار اور ہر جگہ موجود رہنے کے عزم پر قائم ہے۔

gurad 5

آرکنساس میں نیشنل گارڈ کے اہلکار ریاستی پولیس کے ساتھ مل کر برف سے ڈھکی سڑکوں پر گشت کرتے رہے۔ فوجی گاڑیوں کی مدد سے پھسل کر سڑک سے اترنے والی گاڑیوں کو نکالا گیا اور پھنسے ہوئے مسافروں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔ اسی نوعیت کی کارروائیاں نارتھ کیرولائنا میں بھی کی گئیں، جہاں آرمی نیشنل گارڈ نے ہائی موبلٹی گاڑیوں کے ذریعے برفانی سڑکوں پر پھنسے افراد کی مدد کی۔ نارتھ کیرولائنا نیشنل گارڈ کے لیفٹیننٹ کرنل ایلس پارکس کے مطابق ان گاڑیوں کی بدولت متاثرہ افراد کو بحفاظت واپس سڑک پر لایا گیا۔ متعدد ریاستوں میں نیشنل گارڈ کے اہلکار ٹریفک کنٹرول، شہریوں کی خیریت معلوم کرنے اور ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کی نقل و حمل میں مدد فراہم کرتے رہے تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس ممکن بنایا جا سکے۔ ڈیلاویئر میں 100 سے زائد نیشنل گارڈ اہلکار ڈیوٹی پر مامور کیے گئے، جبکہ کینٹکی میں برف اور شدید سردی کے باعث 2 ہزار سے زائد اہلکاروں کو متحرک کیا گیا۔

9492953

میری لینڈ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں طوفان سے قبل ہی گاڑیاں، آلات اور افرادی قوت تعینات کر دی گئی تھی۔ میری لینڈ نیشنل گارڈ کے جوائنٹ اسٹاف کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل کریگ ہنٹر نے کہا کہ بروقت تیاری کے باعث مقامی انتظامیہ کی مدد کے لیے فوری کارروائی ممکن ہوئی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکا۔ حکام کے مطابق نیشنل گارڈ کے اہلکار ضرورت پڑنے تک بحالی اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ونٹر اسٹورم فرن کے دوران جن ریاستوں میں نیشنل گارڈ کو متحرک کیا گیا ان میں الاباما، آرکنساس، ڈیلاویئر، انڈیانا، کینٹکی، میری لینڈ، میسوری، نارتھ کیرولائنا، اوکلاہوما، پنسلوانیا، ساؤتھ کیرولائنا، ٹینیسی، ٹیکساس، ورجینیا اور واشنگٹن ڈی سی شامل ہیں، جبکہ مزید چھ ریاستوں میں نیشنل گارڈ اہلکار الرٹ پر رکھے گئے ہیں۔

gurad
Previous Post

ہیوسٹن کے اسکولز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

Next Post

ہیوسٹن میں دھوپ کی واپسی، مگر ویک اینڈ پر ایک اور سرد لہر کا امکان

  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی

Copyright © 2024 – PULSE News

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں
  • ہوم
  • ویڈیو ڈیسک

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.