Pulse News Logo
  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • اردو
    • اردو
    • English
PULSE News
No Result
View All Result
Home تیار

ہیوسٹن کے اسپتال شدید سرد موسم اور خطرناک سفری حالات سے نمٹنے کے لیے تیار

webdesk by webdesk
جنوری 24, 2026
in تیار
Reading Time: 1 min read
ہیوسٹن کے اسپتال شدید سرد موسم اور خطرناک سفری حالات سے نمٹنے کے لیے تیار
0
SHARES
0
VIEWS
ShareTweetSend
school

ہیوسٹن کے مختلف اسپتال آئندہ ہفتے کے اختتام پر متوقع سرد ترین موسم اور خطرناک سفری حالات کے باوجود ہنگامی اور بنیادی طبی سہولیات معمول کے مطابق جاری رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ تاہم مریضوں اور عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض غیر ہنگامی طبی اپائنٹمنٹس اور آؤٹ پیشنٹ سروسز متاثر ہو سکتی ہیں۔ گورنر گریگ ایبٹ نے جمعرات کے روز موسم کی شدت کے پیش نظر ریاستی سطح پر ڈیزاسٹر ڈیکلریشن جاری کی، جس میں خبردار کیا گیا کہ یہ طوفان ٹیکساس میں انتہائی کم درجہ حرارت کا باعث بن سکتا ہے۔ موسمی پیش گوئی کے مطابق ہیؤسٹن اور اس کے اطراف میں ہفتہ کی رات سے پیر کی دوپہر تک درجہ حرارت نقطۂ انجماد کے قریب یا اس سے کم رہنے کا امکان ہے۔

hospital 4

ٹیکساس میڈیکل سینٹر سمیت ہیوسٹن کے دیگر اسپتال ماضی میں بھی شدید موسمی حالات کے دوران اپنی ایمرجنسی اور ان پیشنٹ سروسز فعال رکھ چکے ہیں، جن میں 2024 کا ڈیریکو طوفان اور ہریکین بیرل شامل ہیں۔ تاہم ایسے مواقع پر مریضوں اور ملازمین کی حفاظت کے لیے آؤٹ پیشنٹ کلینکس بند اور بعض اپائنٹمنٹس مؤخر کی گئی ہیں۔ ٹیکساس چلڈرنز اسپتال نے جمعہ کی صبح تک کسی سروس میں تعطل کا اعلان نہیں کیا، تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر برائے ایمرجنسی مینجمنٹ ڈاکٹر برینٹ کازنی کے مطابق ادارہ 2021 کی شدید سردی اور گزشتہ سال کے ونٹر اسٹورم اینزو جیسے تجربات کی بنیاد پر مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرد موسم ایسے چیلنجز پیدا کرتا ہے جن کا جنوبی ریاستوں میں عام طور پر سامنا نہیں ہوتا۔

اسپتالوں میں ہنگامی موسمی منصوبے فعال

ہیوسٹن کے اسپتالوں نے شدید موسمی حالات کے لیے اپنے خصوصی منصوبے فعال کر دیے ہیں، جن میں ایچ وی اے سی سسٹمز کی جانچ، بیک اپ پاور جنریٹرز کی تیاری اور ایندھن کی دستیابی کو یقینی بنانا شامل ہے۔ اس کے علاوہ رائیڈ آؤٹ ٹیمیں بھی تعینات کی جاتی ہیں، جن میں وہ ضروری عملہ شامل ہوتا ہے جو خطرناک سفری حالات میں بھی اسپتال میں موجود رہتا ہے۔ بیلر سینٹ لوکس میڈیکل سینٹر کے مطابق یہ ٹیمیں مریضوں کی دیکھ بھال کے تسلسل اور عملے کی دستیابی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اگرچہ شدید موسم سے نمٹنے کی تیاری زیادہ تر قدرتی آفات میں یکساں ہوتی ہے، تاہم سرد طوفان کچھ منفرد مسائل بھی پیدا کرتے ہیں۔ ڈاکٹر کازنی کے مطابق ٹیکساس چلڈرنز اسپتال نے پھسلن سے بچاؤ کے لیے راستوں پر نمک ڈالنے اور بیرونی پائپوں کو موصل کرنے جیسے اضافی اقدامات بھی کیے ہیں تاکہ وہ منجمد ہو کر پھٹنے سے محفوظ رہیں۔

hospital 2

غیر ہنگامی طبی سہولیات متاثر ہونے کا امکان

جمعہ کی صبح تک ہیؤسٹن کے کسی بڑے اسپتال نے سروس میں تعطل کا اعلان نہیں کیا، تاہم انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ اگر سفری حالات مزید خراب ہوئے تو فیصلے تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ اسپتال عام طور پر اپنی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپڈیٹس جاری کرتے ہیں اور متاثرہ مریضوں سے براہِ راست رابطہ بھی کیا جاتا ہے۔ میموریل ہرمن اسپتال نے اگلے ہفتے کے آغاز میں اپائنٹمنٹ رکھنے والے مریضوں کو سفر سے قبل تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ مریضوں کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ ممکنہ بندش کی صورت میں ادویات پہلے سے حاصل کر لی جائیں۔ ڈاکٹر کازنی کے مطابق اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے یا مؤخر کرنے کا فیصلہ ایک نازک توازن کا تقاضا کرتا ہے، کیونکہ کئی مریض طویل عرصے سے ڈاکٹر سے ملاقات کے منتظر ہوتے ہیں۔ اگر اپائنٹمنٹس مؤخر کرنا ناگزیر ہو تو اسپتال انہیں جلد از جلد دوبارہ شیڈول کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے بروقت اطلاع دینے اور موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے کے درمیان توازن قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ غیر ضروری منسوخیوں سے بچا جا سکے۔

Previous Post

سرد طوفان سے قبل میئر وٹمائر کی ہیؤسٹن کے شہریوں کو تیاری اور احتیاط کی ہدایت

Next Post

سرد طوفان کے دوران ہیوسٹن اور گرد و نواح میں وارمنگ سینٹرز کھولنے کا اعلان

  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی

Copyright © 2024 – PULSE News

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں
  • ہوم
  • ویڈیو ڈیسک

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.