Pulse News Logo
  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • اردو
    • اردو
    • English
PULSE News
No Result
View All Result
Home تیار

سرد طوفان سے قبل میئر وٹمائر کی ہیؤسٹن کے شہریوں کو تیاری اور احتیاط کی ہدایت

webdesk by webdesk
جنوری 24, 2026
in تیار
Reading Time: 2 mins read
سرد طوفان سے قبل میئر وٹمائر کی ہیؤسٹن کے شہریوں کو تیاری اور احتیاط کی ہدایت
0
SHARES
0
VIEWS
ShareTweetSend

متوقع سرد طوفان کے پیش نظر، جو ہفتہ کی رات سے ہیؤسٹن اور گرد و نواح میں درجہ حرارت کو نقطۂ انجماد سے نیچے لے جا سکتا ہے اور پیر تک برقرار رہ سکتا ہے، ہیؤسٹن کے میئر جان وٹمائر نے شہریوں سے پیشگی تیاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ میئر وٹمائر نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ ہفتہ کی رات بارہ بجے تک اپنی ضروری جگہوں پر پہنچ جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکساس کی 135 کاؤنٹیز کو پہلے ہی گورنر گریگ ایبٹ کی جانب سے ڈیزاسٹر قرار دیا جا چکا ہے اور وہی موسمی حالات اب ہیؤسٹن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر شہری ان کی باتوں میں سے صرف ایک بات یاد رکھیں تو وہ یہ ہے کہ تیار رہیں اور احتیاط برتیں۔ نیشنل ویدر سروس کے مطابق ہیؤسٹن کے وسیع علاقے میں ہفتہ کی شام سے ونٹر اسٹورم اور شدید سردی کی وارننگ نافذ ہو جائے گی، جبکہ انٹر اسٹیٹ 10 کے شمالی علاقوں میں منفی ونڈ چِل کے ساتھ درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے جانے کا امکان ہے۔

شدید سردی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

موسمی پیش گوئی کے مطابق ہفتہ کی شام سے درجہ حرارت میں کمی شروع ہو جائے گی اور ہفتہ کی رات ہیؤسٹن میں کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری فارن ہائیٹ رہنے کا امکان ہے۔ اتوار اور پیر کی رات کو درجہ حرارت مزید گر کر 20 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ انٹر اسٹیٹ 10 کے شمالی علاقوں میں اس سے بھی کم درجہ حرارت متوقع ہے۔

شہر میں ہنگامی انتظامات فعال

میئر وٹمائر کے مطابق شہر کی سڑکوں پر پہلے ہی نمک اور دیگر حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں 12 وارمنگ سینٹرز ہفتہ کی شام 5 بجے کھول دیے جائیں گے، جن میں سے 9 مراکز جنریٹرز سے لیس ہوں گے۔ یہ مراکز منگل کی صبح تک کھلے رہیں گے۔ میئر نے واضح کیا کہ وارمنگ سینٹرز میں کسی کو بھی داخلے سے نہیں روکا جائے گا اور نہ ہی کسی فرد کی امیگریشن حیثیت کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔

619452816 122279974544163920 3641115199242701672 n

بجلی اور ایمرجنسی ردِعمل کی تیاری

ہیؤسٹن آفس آف ایمرجنسی مینجمنٹ کے ڈائریکٹر برائن میسن نے کہا کہ جن تین وارمنگ سینٹرز میں جنریٹرز موجود نہیں، انہیں سینٹر پوائنٹ انرجی کی جانب سے ترجیحی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ممکنہ لوڈشیڈنگ یا بجلی کی بندش کی صورت میں ان مراکز کو ترجیحی بنیادوں پر بجلی فراہم کی جائے گی۔ شہری انتظامیہ کے مطابق شہر میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش کی توقع نہیں، تاہم سینٹر پوائنٹ کے عملے کو برفباری یا خراب موسم کے باعث ہونے والے محدود نقصانات کی فوری بحالی کے لیے الرٹ رکھا گیا ہے۔ برائن میسن کے مطابق شہر اس وقت ایمرجنسی الرٹ کی سطح تھری پر ہے، جس کا مطلب ہے کہ نگرانی میں اضافہ، اور ہفتہ کی شام سے اسے سطح ون یعنی مکمل تیاری کی سطح پر لے جایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں شہر، ریاست اور کاؤنٹی کے مختلف اداروں کے نمائندے موجود ہوں گے تاکہ طوفان کے دوران مکمل تعاون فراہم کیا جا سکے۔

شہریوں کے لیے ہدایات، ٹرانسپورٹ اور الرٹس

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سٹی الرٹس حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل سے “alerthouston” لکھ کر 888777 پر بھیجیں۔

ہیؤسٹن میٹرو کے مطابق ہفتہ کی رات 9 بجے کے بعد بیشتر بس سروسز معطل کر دی جائیں گی، جبکہ ریل سروس جاری رہے گی۔ اتوار کے روز صرف میٹرو ریل اور میٹرو لفٹ سروس دستیاب ہوگی۔ میٹرو لفٹ کے ذریعے شہریوں کو ہنگامی بنیادوں پر وارمنگ سینٹرز تک پہنچایا جائے گا۔ شہری انتظامیہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پائپوں میں پانی ٹپکانے سے گریز کریں، کیونکہ اس سے شہر کے آبی نظام پر اضافی دباؤ پڑ سکتا ہے اور بوائل واٹر نوٹس جاری ہونے کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اس کے بجائے پائپوں کو لپیٹنے یا پانی نکالنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ انہیں منجمد ہونے سے بچایا جا سکے۔میئر جان وٹمائر نے اعلان کیا کہ وہ اتوار کی صبح 9 بجے ایک اور پریس کانفرنس کر کے شہر کی صورتحال سے متعلق تازہ معلومات فراہم کریں گے۔

Previous Post

ہیوسٹن میں 30 گھنٹوں سے زائد درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے رہنے کا امکان

Next Post

ہیوسٹن کے اسپتال شدید سرد موسم اور خطرناک سفری حالات سے نمٹنے کے لیے تیار

  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی

Copyright © 2024 – PULSE News

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں
  • ہوم
  • ویڈیو ڈیسک

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.