Pulse News Logo
  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • اردو
    • اردو
    • English
PULSE News
No Result
View All Result
Home کمیونٹی باخبر

سرد موسمی طوفان :  ہیوسٹن کے اسکولز میں ہفتہ وار سرگرمیاں منسوخ

webdesk by webdesk
جنوری 23, 2026
in کمیونٹی باخبر
Reading Time: 1 min read
سرد موسمی طوفان :  ہیوسٹن کے اسکولز میں ہفتہ وار سرگرمیاں منسوخ
0
SHARES
0
VIEWS
ShareTweetSend

ٹیکساس کی جانب بڑھتے ہوئے شدید سرد محاذ کے پیش نظر ہیوسٹن کے مختلف اسکول اضلاع نے ہفتہ اور اتوار کو ہونے والی تقریبات اور غیر نصابی سرگرمیاں منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق جمعہ کی رات سے منجمد بارش کا امکان ہے، جس کے باعث سڑکوں اور شاہراہوں پر پھسلن پیدا ہو سکتی ہے اور سفر خطرناک ہو سکتا ہے۔ اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے خطے کے متعدد اسکول اضلاع نے ہفتہ وار سرگرمیوں کی منسوخی یا ملتوی کیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

school 3

جن اسکول اضلاع نے ہفتہ وار سرگرمیاں منسوخ کی ہیں، ان میں الڈائن، الیف، کونرو، کلیئر کریک، کلیولینڈ، سائپرس فیئربینکس، ڈیورز، ہارڈن، ہیوسٹن، ہفمین، کیٹی، کلائن، لبرٹی، میگنولیا، اسپرنگ، ٹارکنگٹن، ٹومبال اور والر آئی ایس ڈیز شامل ہیں۔اسپرنگ برانچ آئی ایس ڈی نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے اختتام پر ہونے والی تمام کھیلوں، فائن آرٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ ضلعی عمارتیں بھی بند رہیں گی۔ دیگر اضلاع میں متاثر ہونے والی سرگرمیوں میں کھیلوں کے مقابلے، تھیٹر اور میوزیکل شوز، کالج اور ملازمت میلے شامل ہیں۔

school

سوشل میڈیا پر بعض اضلاع، جن میں کونرو اور فورٹ بینڈ آئی ایس ڈیز شامل ہیں، نے بتایا ہے کہ سرد موسم کے طوفان کے بعد پیر سے تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ موسم کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر فیصلوں میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔ ہیوسٹن کے اسکول اضلاع نے والدین اور طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے اپنے متعلقہ اسکول اضلاع کی ویب سائٹس، سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پیرنٹ کمیونیکیشن پلیٹ فارمز کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔

Previous Post

ہیوسٹن کے گرد و نواح میں اسکول بند ہوں گے؟ سرد موسم کے باعث تشویش میں اضافہ

Next Post

ہیوسٹن میں 30 گھنٹوں سے زائد درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے رہنے کا امکان

  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی

Copyright © 2024 – PULSE News

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں
  • ہوم
  • ویڈیو ڈیسک

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.