Pulse News Logo
  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • اردو
    • اردو
    • English
PULSE News
No Result
View All Result
Home کمیونٹی باخبر

پلس ورکشاپ کے ذریعے نوجوانوں کو اے آئی سے بااختیار بنانے کا عزم

webdesk by webdesk
نومبر 29, 2025
in کمیونٹی باخبر
Reading Time: 2 mins read
پلس ورکشاپ کے ذریعے نوجوانوں کو اے آئی سے بااختیار بنانے کا عزم
0
SHARES
0
VIEWS
ShareTweetSend

پلس، پرموٹنگ یونٹی اینڈ لیڈر شپ فار سوشل ایمپارومنٹ نے فورٹ بینڈ کاؤنٹی شوگر لینڈ لائبریری میں ایک شاندار اور فکرانگیز ورکشاپ کا اہتمام کیا، جس میں 34 پرجوش نوجوانوں نے شرکت کرکے مستقبل کے لیے نئی سمتیں دریافت کیں۔ اس خصوصی سیشن میں طالب علموں کو اے آئی پر مبنی کہانی گوئی، آفات سے نمٹنے کی عملی تیاری اور شہری ذمہ داری جیسے جدید ترین اور اہم موضوعات پر نہایت مؤثر، جامع اور تخلیقی تربیت فراہم کی گئی۔

capture

ورکشاپ میں یونیورسٹی آف ہیوسٹن، ہیوسٹن کمیونٹی کالج اور مختلف ہائی اسکولز کے طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جانا کہ کس طرح چیٹ جی پی ٹی، کلاوڈ، گوگل جیمنی اور گوگل نوٹ بُک ایل ایل ایم جیسے جدید پلیٹ فارم کمیونٹیز کو زیادہ باخبر، مضبوط اور خود مختار بنا سکتے ہیں۔

6

پلس کی کوفاؤنڈر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناجیہ اشعر نے متعدد عملی مشقوں کے ذریعے نوجوانوں کو اے آئی کے استعمال کے نئے زاویوں سے روشناس کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا میں اے آئی محض ایک ٹیکنالوجی نہیں بلکہ ہر فرد کی ضرورت ہے، اور جب نوجوان اسے دانشمندی سے استعمال کریں گے تو وہ ہیوسٹن جیسے شہر کی بنیادوں کو مزید طاقتور بنا دیں گے۔

2

ورکشاپ کا آغاز پلس نیوز کی ڈائریکٹر کمیونٹی انگیجمنٹ علیحہ علی، کی بریفنگ سے ہوا جنہوں نے جنوبی ایشیائی اور دیگر برادریوں کو درپیش انفارمیشن گیپس کی نشاندہی کی۔ ان کے مطابق پلس نیوز دو لسانی میڈیا، کمیونٹی انگیجمنٹ اور بااختیار بنانے کے مشن کے ذریعے ان خلا کو کم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔

5

شرکاء کو مختلف ٹیموں میں تقسیم کرکے ایک منٹ کی اے آئی جنریٹڈ ویڈیوز بنانے کا عملی چیلنج بھی دیا گیا۔ موضوعات براہ راست ہیوسٹن کے سب سے اہم مسائل سے متعلق تھے، جن میں سیلاب سے حفاظت، آفات کے دوران جرائم سے نمٹنے کی حکمت عملی، آلودگی اور ماحولیاتی صحت، ٹریفک اور سڑکوں کا تحفظ، نوجوانوں کی شہری ذمہ داری اور چھوٹے کاروبار کے چیلنجز شامل تھے۔

9

پلس کے شریک بانی اور صدر فیصل عزیز خان، پلس نیوز ڈائریکٹرز نصرت حارث اور ارسلان علی بھی ورکشاپ میں موجود رہے اور انہوں نے نوجوانوں کی رہنمائی کے ساتھ اپنے تجربات بھی شیئر کیے۔پلس کے شریک بانی اور صدر فیصل عزیز خان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور کہانی گوئی میں مصنوعی ذہانت کو شامل کرنا اب کوئی اختیاری نہیں رہا، بلکہ یہ ضروری ہوگیا ہے۔ ہم نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ شہری مسائل اور سماجی کہانیوں کو اُن جگہوں تک پہنچائیں جہاں معلومات تشکیل پاتی ہیں، بانٹی جاتی ہیں اور اُن پر عمل کیا جاتا ہے۔ یہی وہ طریقہ ہے جس سے معاشرے ترقی کرتے ہیں اور مضبوط بنتے ہیں۔

3

پلس نیوز ڈائریکٹر نصرت حارث نے کہا کہ اے آئی پر مبنی اسٹوری ٹیلنگ نوجوانوں کو اپنی کمیونٹیز کے کم نظر آنے والے مسائل اُجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے تخلیقی سوچ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اس موقع پر پلس کی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز عریشہ فیصل کا کہنا تھا کہ جب نوجوان آگے بڑھ کر اپنی کیمونٹی کی کہانیاں سناتے ہیں تو وہ کلاس روم سے کہیں آگے تک اثر چھوڑ جاتی ہیں۔

fl

بہت سے نوجوانوں کے لیے یہ ورکشاپ ایک نیا، بامقصد اور متاثرکن تجربہ ثابت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تربیت معلوماتی بھی تھی، حوصلہ افزا بھی اور عملی زندگی میں بے حد کارآمد بھی۔ متعدد شرکاء نے مستقبل میں پلس کے پروگراموں بشمول اے آئی لٹریسی، ملٹی میڈیا جرنلزم، سوک ایجوکیشن اور ریزیلینس ٹریننگ میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔

7

یہ ورکشاپ نا صرف سیکھنے کا ذریعہ بنی بلکہ نوجوان ذہنوں میں ایک نئی اُمید، نیا شعور اور نئی توانائی بھی جگا گئی ۔ ایک ایسی توانائی جو آنے والے وقت میں ہیوسٹن کی کمیونٹیز کو مزید مضبوط اور متحد کرے گی۔

8
Previous Post

بیرونی مقامات پر گرج چمک کے دوران حفاظتی ہدایات جاری

Next Post

امریکا شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ، ایچ ایچ ایس کی پیشگی تیاری کی ہدایت

  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی

Copyright © 2024 – PULSE News

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں
  • ہوم
  • ویڈیو ڈیسک

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.