Pulse News Logo
  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • اردو
    • اردو
    • English
PULSE News
No Result
View All Result
Home تیار

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات باغات میں نمایاں

webdesk by webdesk
فروری 4, 2026
in تیار
Reading Time: 1 min read
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات باغات میں نمایاں
0
SHARES
0
VIEWS
ShareTweetSend

نیشنل ویدر سروس کے اعداد و شمار کے مطابق 1892 کے بعد سے ہیوسٹن میں ریکارڈ کی جانے والی پانچ گرم ترین دسمبر اور جنوری میں سے چار گزشتہ بیس برسوں میں سامنے آئے ہیں۔ فروری کے مہینے میں بھی یہی رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جہاں ریکارڈ کی گئی پانچوں گرم ترین اوسط درجۂ حرارت 2012 کے بعد کے ہیں۔ ٹیکساس کے ریاستی ماہرِ موسمیات جان نیلسن گیمن کے مطابق حالیہ شدید سردی کے باوجود اس سال کی سردیاں مجموعی طور پر معمول سے زیادہ گرم رہنے کا امکان ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ ریاست میں مختلف موسموں کے درجۂ حرارت کو دیکھا جائے تو تقریباً سب میں یکساں اضافہ ہوا ہے۔  

garden

ان کے مطابق ہر موسم کا درجۂ حرارت تقریباً چند ڈگری فارن ہائیٹ بڑھ چکا ہے اور کسی ایک موسم میں نمایاں فرق نہیں، بلکہ تمام موسم ایک ساتھ گرم ہو رہے ہیں۔ درجۂ حرارت میں اضافے کے اثرات روزمرہ زندگی میں نظر آ رہے ہیں۔بعض علاقوں میں بہار کے جنگلی پھول پہلے ہی کھلنا شروع ہو چکے ہیں، جو پودوں کے قدرتی نظام الاوقات کو متاثر کر رہا ہے۔ ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے باغبانی علوم کے پروفیسر اور دی گارڈنز کے ڈائریکٹر مائیک آرنلڈ کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گرم وقفوں کے بعد شدید سردی پودوں کے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق درختوں اور بڑے جھاڑی دار پودوں کو بار بار نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے، خاص طور پر تنا اور وہ حصے متاثر ہوتے ہیں جو عام طور پر شدید سردی کے لیے حساس نہیں ہوتے۔ اگر پودے بہت جلد کھل جائیں اور پھر شدید سردی سے مر جائیں تو اس سے شہد کی مکھیاں اور دیگر کیڑے متاثر ہوتے ہیں۔ ہے۔ ۔غیر معمولی اوقات میں پودوں کے کھلنے سے بعض افراد کے لیے الرجی کا موسم بھی پہلے شروع ہو سکتا ہے ۔

shutterstock 631928921 1200x675

غیر متوقع گرم موسم ان پودوں کو وقت سے پہلے کھلنے پر مجبور کر سکتا ہے، جس سے الرجی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ماہرین باغبانی کا کہنا ہے کہ جو افراد اپنے پودوں کو وقت سے پہلے کھلتا ہوا دیکھیں، انہیں ممکنہ شدید سردی سے پہلے پودوں کو ڈھانپ دینا چاہیے، اگرچہ بڑے پودوں کو پھر بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ وہ یہ بھی مشورہ دیتے ہیں کہ باغبان فوری طور پر کٹائی یا صفائی نہ کریں بلکہ موسم بہار کے معمول کے وقت تک انتظار کریں، کیونکہ کچھ حد تک خراب یا بدصورت نظر آنے والے پودے بھی آئندہ موسم میں بہتر بحالی میں مدد دے سکتے ہیں۔

gardening ideas
Previous Post

آفات کے دوران مذہبی اور رضاکار تنظیمیں امدادی کارروائیوں میں کلیدی کردار

Next Post

آفت کے بعد بحالی: اہم رہنما اصول

  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی

Copyright © 2024 – PULSE News

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں
  • ہوم
  • ویڈیو ڈیسک

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.