Pulse News Logo
  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • اردو
    • اردو
    • English
PULSE News
No Result
View All Result
Home تیار

امریکا شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ، ایچ ایچ ایس کی پیشگی تیاری کی ہدایت

webdesk by webdesk
نومبر 27, 2025
in تیار
Reading Time: 1 min read
امریکا شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ،  ایچ ایچ ایس کی  پیشگی تیاری کی ہدایت
0
SHARES
0
VIEWS
ShareTweetSend

امریکا کے شمالی اور وسط مغربی علاقوں میں ایک نئی اور طاقتور برفانی طوفان کی لہر آنے کی پیش گوئی کے بعد امریکی محکمہ صحت و انسانی خدمات (HHS) نے ملک بھر میں انتباہ جاری کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ موسم کی شدت کے لیے پہلے سے تیار رہیں۔ جیسے جیسے درجۂ حرارت گرتا جا رہا ہے اور برفباری میں اضافہ ہو رہا ہے، حکام نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دن عوامی زندگی کے معمولات کو شدید متاثر کرسکتے ہیں۔

winter

ایچ ایچ ایس کے مطابق ایسے شدید موسم کے دوران کئی طرح کے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔ چھتوں پر برف جمع ہونے سے نقصان یا ٹوٹ پھوٹ کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، برف اور برفانی تہوں کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہوجاتی ہیں جس سے حادثات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ تیز ہوائیں اور منجمد درجۂ حرارت جسمانی صحت کے لیے سنگین خطرات پیدا کرتے ہیں جن میں ہائپوتھرمیا اور فراسٹ بائٹ شامل ہیں۔ سب سے بڑا خدشہ بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کا ہے کیونکہ برف اور یخ بستگی بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جس کے نتیجے میں گھرانے کئی گھنٹوں یا دنوں تک بجلی سے محروم ہوسکتے ہیں۔ حکام نے کاربن مونو آکسائیڈ کے خطرے کی بھی نشاندہی کی ہے جو ان دنوں میں اس وقت بڑھ جاتا ہے جب لوگ جنریٹر یا ہیٹنگ آلات کو غلط طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔

cold 2

موسمی ماہرین کا کہنا ہے کہ منیسوٹا، وسکونسن، مشی گن، مونٹانا اور نارتھ ڈکوٹا سمیت کئی ریاستیں اس طوفان کی شدید لپیٹ میں آسکتی ہیں۔ ان علاقوں میں رہنے والے لوگ پہلے ہی ضروری سامان جمع کرنا شروع کر چکے ہیں کیونکہ اندازہ ہے کہ برفباری، تیز ہواؤں اور انتہائی کم درجۂ حرارت کا سلسلہ کئی دن جاری رہ سکتا ہے۔ ہنگامی سروسز نے بھی صورتحال کے بگڑنے کے خدشے کے پیش نظر اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ایچ ایچ ایس کا کہنا ہے کہ پیشگی تیاری ہی شدید موسم کا بہترین مقابلہ ہے۔ حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ گھروں میں خوراک، پانی اور گرم ملبوسات کا مناسب ذخیرہ رکھیں، اپنے موبائل فون چارج رکھیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر مسلسل نظر رکھیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شدید سردی بزرگوں، بچوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، اس لیے ایسے حالات میں کمیونٹی کا ایک دوسرے کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ملک میں ہنگامی ادارے اور حکومتی محکمے طوفان کا مقابلہ کرنے کے لیے مستقل رابطے میں ہیں۔ حکام کی بنیادی اپیل یہی ہے کہ شہری باخبر رہیں، احتیاط برتیں اور موسم کی شدت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں، کیونکہ یہی طریقہ ان خطرات کو کم کر سکتا ہے اور لوگوں کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔

Previous Post

پلس ورکشاپ کے ذریعے نوجوانوں کو اے آئی سے بااختیار بنانے کا عزم

Next Post

سردی کے طوفان کی وارننگ: کیا کریں، کیسے بچیں؟

  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی

Copyright © 2024 – PULSE News

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں
  • ہوم
  • ویڈیو ڈیسک

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.