پاکستان کے عالمی کردار پر غور کے لیے ایک اہم اعلیٰ سطحی پالیسی مکالمہ رواں ماہ امریکی دارالحکومت میں منعقد ہوگا۔ یہ تقریب “لکنگ بیک، لکنگ فارورڈ: ری ایویلیوایٹنگ پاکستانز پوزیشن آن دی گلوبل اسٹیج” کے عنوان سے ساؤتھ ایشیا پالیسی اینڈ ریسرچ انیشیٹو کے زیر اہتمام جارج ٹاؤن یونیورسٹی اسکول آف فارن سروس اور انٹرنیشنل اکیڈمی آف لیٹرز یو ایس اے کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔یہ مکالمہ 20 اپریل 2026 کو شام 4 بجے سے 5 بجے تک میک کورٹ اسکول آف پبلک پالیسی، واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا۔

تقریب میں ممتاز ماہرین اور تجزیہ کار شرکت کریں گے جن میں ڈاکٹر اکبر احمد، ساجد تارڑ، ڈاکٹر آصف قدیر، ڈاکٹر عمران شریِف اور تمنا سلیک الدین شامل ہیں۔اس نشست کی نظامت غضنفر ہاشمی کریں گے۔منتظمین کے مطابق اس مکالمے میں پاکستان کی بدلتی ہوئی عالمی حیثیت، بڑی طاقتوں کے ساتھ تعلقات، اور مستقبل کی خارجہ پالیسی کے چیلنجز اور مواقع پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔اس تقریب میں پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم اور پاکستانی نژاد کمیونٹی کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، جہاں پاکستان کے عالمی کردار پر بامعنی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
