Pulse News Logo
  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • اردو
    • اردو
    • English
PULSE News
No Result
View All Result
Home تیار

شدید سردیوں کے طوفان نے امریکا کو اپنی لپیٹ میں لے گیا

webdesk by webdesk
جنوری 26, 2026
in تیار
Reading Time: 2 mins read
شدید سردیوں کے طوفان نے امریکا کو اپنی لپیٹ میں لے گیا
0
SHARES
0
VIEWS
ShareTweetSend

امریکا میں ایک طاقتور اور خطرناک سردیوں کا طوفان سرگرم ہے جو مشرقی ساحلی علاقوں اور مڈویسٹ کے وسیع حصوں میں شدید سردی، بھاری برفباری اور منجمد بارش کا خطرہ پیدا کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس طوفان سے ملک بھر میں 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔

5701578 20260125t163038z 176901055 rc288jairgay rtrmadp 3 usaweather ls s

متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

امریکی نیشنل ویدر سروس نے خبردار کیا ہے کہ یہ موسمی صورتحال جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ جمعے سے شروع ہونے والے اس طوفان کے بعد کم از کم 16 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹا جا سکے۔

بڑے شہروں کو شدید برفباری کا سامنا

میمفس، نیش وِل، واشنگٹن ڈی سی، بالٹی مور، فلاڈیلفیا اور نیویارک سمیت کئی بڑے شہروں میں شدید برفباری کا خدشہ ہے۔ پیش گوئی کے مطابق کولوراڈو سے ویسٹ ورجینیا تک کے علاقوں میں، جبکہ نیویارک سٹی اور بوسٹن میں بھی ایک فٹ یا اس سے زیادہ برف پڑ سکتی ہے۔

سفری نظام متاثر، بجلی کی بندش کا خدشہ

نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ اس طوفان کے باعث فضائی اور زمینی سفری نظام بری طرح متاثر ہو سکتا ہے، طویل دورانیے تک بجلی کی فراہمی معطل رہنے اور درختوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔

راکی پہاڑوں سے شمال مشرق تک برفباری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی راکی پہاڑوں اور قریبی میدانی علاقوں میں شدید برفباری متوقع ہے جو مڈ اٹلانٹک ریاستوں سے ہوتی ہوئی شمال مشرقی امریکا تک پھیل سکتی ہے۔ بعض علاقوں میں برف کی موٹائی 30 سینٹی میٹر سے تجاوز کر سکتی ہے۔

snow 4

نیو جرسی اور نیویارک میں بھاری برف کی وارننگ

موسمی پیش گوئی کے مطابق نیو جرسی کے شمال مشرقی حصوں اور نیویارک کے جنوب مشرقی علاقوں، جن میں نیویارک سٹی بھی شامل ہے، اتوار سے پیر کے دوران 10 سے 14 انچ برف پڑنے کا امکان ہے۔ شدید سردی کے باعث ہوا کے ساتھ محسوس ہونے والا درجۂ حرارت منفی 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

نیو انگلینڈ میں تیز ہوائیں اور شدید سردی

جنوبی نیو انگلینڈ کے بیشتر علاقوں بشمول بوسٹن میں 12 سے 17 انچ برفباری اور 30 میل فی گھنٹہ تک تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں سردی کی شدت منفی 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہو سکتی ہے۔

شمالی میدانی علاقوں میں ریکارڈ سردی کا امکان

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شمالی میدانی علاقوں میں سردی کے نئے ریکارڈ قائم ہو سکتے ہیں، جہاں ہوا کے ساتھ درجۂ حرارت منفی 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے جا سکتا ہے۔

snow 1

جنوب مشرقی امریکا میں بھی شدید سردی کی پیش گوئی

اس کے علاوہ امریکا کے جنوب مشرقی حصوں کے بڑے علاقے میں بھی شدید سردی اور نقطۂ انجماد سے کم درجۂ حرارت متوقع ہے۔

عوام کے لیے احتیاطی ہدایات

حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، حفاظتی اقدامات اختیار کرنے اور موسمی صورتحال سے متعلق تازہ اور مستند معلومات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Previous Post

ہیوسٹن : درجۂ حرارت میں کمی، شہریوں کو سڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت

Next Post

ہیوسٹن میں سردی کب تک رہے گی ؟

  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی

Copyright © 2024 – PULSE News

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں
  • ہوم
  • ویڈیو ڈیسک

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.