Pulse News Logo
  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • اردو
    • اردو
    • English
PULSE News
No Result
View All Result
Home کمیونٹی باخبر

ہیوسٹن : درجۂ حرارت میں کمی، شہریوں کو سڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت

webdesk by webdesk
جنوری 26, 2026
in کمیونٹی باخبر
Reading Time: 1 min read
ہیوسٹن : درجۂ حرارت میں کمی، شہریوں کو سڑکوں سے دور رہنے کی ہدایت
0
SHARES
0
VIEWS
ShareTweetSend

علاقے بھر میں شہریوں کو اتوار کی شام گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی کیونکہ درجۂ حرارت میں تیزی سے کمی کے باعث سڑکوں پر خطرناک صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق صبح ہونے والی بارش، برفانی بارش اور ژالہ باری کے بعد سڑکوں پر موجود نمی جمنے سے پھسلن پیدا ہو سکتی ہے۔ مونٹگمری کاؤنٹی کے جج مارک کیو نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح سے درجۂ حرارت دوبارہ گرنا شروع ہو گیا ہے اور تازہ رپورٹ کے مطابق آج درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے اوپر جانے کا امکان نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نمی کی موجودگی میں اوور پاسز اور پلوں پر برف جمنے کا شدید خطرہ ہے۔ جج مارک کیو کے مطابق ضلعی اور ٹیکساس محکمۂ شاہراہیں سڑکوں پر نمک اور دیگر حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں، تاہم شہریوں کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ سڑکوں پر نکلنے سے گریز کریں۔

ہیرس کاؤنٹی حکام کی جانب سے خطرے کی وارننگ

اگرچہ بارش کا سلسلہ رک چکا ہے، تاہم ہیرس کاؤنٹی کے شیرف ایڈ گونزالیز نے کہا کہ سڑکیں اب بھی انتہائی خطرناک ہیں اور پولیس اہلکار مسلسل حادثات پر کارروائی کر رہے ہیں۔ شیرف ایڈ گونزالیز کے مطابق منجمد ہوا کا سلسلہ جنوب مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے اور مغربی ہیرس کاؤنٹی میں درجۂ حرارت بیس ڈگری فارن ہائیٹ کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر موجود معمولی پانی بھی، خاص طور پر پلوں اور بلند مقامات پر، بلیک آئس میں تبدیل ہو رہا ہے۔ ناگزیر سفر کرنے والے شہریوں کو رفتار کم رکھنے، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنے اور اوور پاسز سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

winter 1

متعدد شاہراہیں بند، کئی مقامات پر برف کی اطلاع

خراب موسمی حالات کے باعث کئی اہم شاہراہوں، انٹرچینج ریمپس اور سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے یا وہاں برف جمنے کی اطلاع ملی ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور شدید سرد موسم کے دوران اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

Previous Post

ہیوسٹن میں شدید سردی، بارش اور برفانی حالات

Next Post

شدید سردیوں کے طوفان نے امریکا کو اپنی لپیٹ میں لے گیا

  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی

Copyright © 2024 – PULSE News

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں
  • ہوم
  • ویڈیو ڈیسک

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.