Pulse News Logo
  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • اردو
    • اردو
    • English
PULSE News
No Result
View All Result
Home کمیونٹی باخبر

ٹیکساس میں سب سے پہلے کہاں برف پڑتی ہے؟

webdesk by webdesk
جنوری 3, 2026
in کمیونٹی باخبر
Reading Time: 1 min read
امریکا شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ،  ایچ ایچ ایس کی  پیشگی تیاری کی ہدایت
0
SHARES
0
VIEWS
ShareTweetSend

سال 2026 کے آغاز پر ٹیکساس میں طویل سردی کے کوئی واضح آثار نظر نہیں آ رہے، جس کی وجہ سے برف باری کا تصور فی الحال دور دکھائی دیتا ہے۔ تاہم سال کے اسی حصے میں اکثر سردیوں کے طوفان ٹیکساس کے پین ہینڈل اور نارتھ ٹیکساس میں شدید موسم کا سبب بنتے ہیں، اور بعض نادر مواقع پر یہ نظام اتنا جنوب کی طرف بڑھ جاتا ہے کہ ہیوسٹن بھی اس کی لپیٹ میں آ جاتا ہے۔

موسمیاتی سردی کے اختتام میں اب تقریباً دو ماہ باقی ہیں، جو فروری تک جاری رہتی ہے۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ نئے سال میں ٹیکساس کے کس حصے میں سب سے پہلے برف پڑنے کا امکان ہوتا ہے اور ہیوسٹن میں برف باری کے لیے کن حالات کا ہونا ضروری ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ٹیکساس میں سب سے زیادہ برف باری پین ہینڈل کے علاقے میں ہوتی ہے۔ امریلو شہر میں ایک عام سردیوں کے موسم میں اوسطاً 14 انچ سے زائد برف پڑتی ہے، جو اسے ٹیکساس کا سب سے زیادہ برف دیکھنے والا علاقہ بناتی ہے۔ امریلو سے تقریباً 100 میل جنوب میں واقع لبک میں اوسطاً چھ انچ برف باری ہوتی ہے۔ اس کے بعد جنوب کی طرف جاتے ہوئے برف کی مقدار تیزی سے کم ہو جاتی ہے۔ مڈلینڈ میں اوسطاً چار انچ جبکہ ڈلاس فورٹ ورتھ کے علاقے میں سالانہ برف باری ایک سے ڈیڑھ انچ کے درمیان رہتی ہے۔

جنوب مشرقی ٹیکساس میں برف کا جمع ہونا نہایت کم یاب ہے۔ عام طور پر ہیوسٹن میں سردیوں کے دوران چند برف کے گالے ہی گرتے ہیں جنہیں موسم کے ریکارڈ میں محض ہلکی سی برف یا ٹریس کے طور پر درج کیا جاتا ہے۔ نمایاں برف باری، جیسے جنوری 2025 میں ہونے والا غیر معمولی واقعہ، صرف اسی وقت ممکن ہوتی ہے جب کئی مخصوص موسمی عناصر ایک ساتھ موجود ہوں۔

cold 2

ہیوسٹن میں برف باری کے لیے تقریباً مثالی موسمی حالات درکار ہوتے ہیں۔ سب سے پہلے ٹھنڈی ہوا کی مضبوط اور مسلسل آمد ضروری ہوتی ہے۔ ہیوسٹن میں تاریخ کی بیشتر برف باری شدید سرد محاذ کے گزرنے کے بعد ہوئی ہے جو آرکٹک علاقوں سے انتہائی سرد ہوا لے کر آتا ہے۔

اس کے بعد نمی کا ہونا لازمی ہے۔ یہ عموماً فضائی بالائی سطح پر موجود کسی نظام یا کم دباؤ کے علاقے سے حاصل ہوتی ہے۔ جنوری 2025 میں ہیوسٹن میں برف باری لانے والا نظام جنوبی ٹیکساس کے ساحل کے قریب تشکیل پایا تھا۔

تیسرا اہم عنصر فضاء میں ہوا کا اوپر کی جانب اٹھنا ہے۔ اگرچہ سردی اور نمی موجود ہوں، لیکن جب تک ہوا اوپر نہ اٹھے برف بننا ممکن نہیں ہوتا۔ یہ عمل عموماً بالائی فضائی نظام یا کم دباؤ کے سبب ہوتا ہے۔

سب سے اہم کردار طوفانی نظام کی سمت کا ہوتا ہے۔ اگر یہ نظام زیادہ شمال کی جانب سے گزر جائے تو ہیوسٹن میں ٹھنڈی بارش ہوتی ہے، جبکہ اگر بہت زیادہ جنوب چلا جائے تو برف ہیوسٹن تک نہیں پہنچ پاتی۔ جنوری کی برفانی طوفان میں یہ نظام مشرق کی سمت بڑھا جس کے باعث لوزیانا سے فلوریڈا پین ہینڈل تک شدید برفانی حالات دیکھنے میں آئے اور ہیوسٹن میں بھی برف پڑی۔

اس کے علاوہ کچھ دیگر عوامل بھی برف باری کے امکانات بڑھا سکتے ہیں، جن میں موسمی محاذوں کا مضبوط ہونا، فضائی عدم استحکام اور جیٹ اسٹریم کے حوالے سے ہیوسٹن کی جغرافیائی پوزیشن شامل ہیں۔

آنے والے دنوں کے موسمی جائزے کے مطابق جنوری کے وسط تک برف باری کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں۔ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جبکہ نئے سال کے ابتدائی دس دنوں میں بارش کے بھی محدود امکانات ہیں۔ اگرچہ یہ صورتحال برف کے شوقین افراد کے لیے مایوس کن ہو سکتی ہے، لیکن یہ غیر معمولی بات نہیں۔

1921 سے شروع ہونے والے سرکاری موسمی ریکارڈ کے مطابق ہیوسٹن میں سب سے زیادہ برف باری عموماً جنوری کے وسط سے فروری کے وسط کے درمیان ہوئی ہے۔ یہی عرصہ وہ ہوتا ہے جب شہر میں سرد ترین موسم بھی پایا جاتا ہے اور آرکٹک ہوائیں خلیجِ میکسیکو کے ساحلی علاقوں تک پہنچنے کا زیادہ امکان رکھتی ہیں۔

فی الحال ٹیکساس میں برف باری کا سب سے زیادہ امکان شمالی علاقوں میں ہے، جبکہ ہیوسٹن کے لیے انتظار ہی واحد پیش گوئی ہے۔

Previous Post

کیا 2025 ہیوسٹن کا سب سے زیادہ گرم سال تھا؟

Next Post

ریکارڈ بارش کے بعد سان ڈیاگو میں بے گھر افراد کی پناہ گاہ خالی

  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی

Copyright © 2024 – PULSE News

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں
  • ہوم
  • ویڈیو ڈیسک

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.