Pulse News Logo
  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • اردو
    • اردو
    • English
PULSE News
No Result
View All Result
Home تیار

موسمِ سرما کے طوفان ڈیون کے باعث امریکا میں تعطیلاتی سفر شدید متاثر

webdesk by webdesk
دسمبر 27, 2025
in تیار
Reading Time: 1 min read
موسمِ سرما کے طوفان ڈیون کے باعث امریکا میں تعطیلاتی سفر شدید متاثر
0
SHARES
0
VIEWS
ShareTweetSend

امریکا بھر میں موسمِ سرما کے طوفان ڈیون کے باعث جمعے کے روز ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ اویئر کے مطابق یہ صورتحال تعطیلات کے عروج کے دوران پیدا ہوئی، جبکہ متوقع برف باری کے پیشِ نظر کئی ریاستوں میں کمرشل سڑکوں پر ٹریفک کی پابندیاں بھی عائد کر دی گئیں۔

فلائٹ اویئر کے مطابق شام 4 بج کر 4 منٹ مشرقی وقت تک مجموعی طور پر 1802 پروازیں منسوخ جبکہ 22349 پروازوں میں تاخیر ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل ویدر سروس نے خبردار کیا کہ طوفان ڈیون عظیم جھیلوں کے علاقوں، شمالی مڈ اٹلانٹک اور جنوبی نیو انگلینڈ میں ہفتے کی صبح تک خطرناک سفری حالات پیدا کرے گا۔ پیش گوئی کے مطابق اپ اسٹیٹ نیویارک سے لے کر ٹرائی اسٹیٹ ایریا، بشمول نیویارک سٹی اور لانگ آئی لینڈ، میں جمعے کی رات چار سے آٹھ انچ تک برف پڑ سکتی ہے۔

new york 2

نیویارک کے بڑے ہوائی اڈوں، جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور لاگارڈیا ایئرپورٹ نے مسافروں کو سوشل میڈیا کے ذریعے ممکنہ تاخیر اور پروازوں کی منسوخی سے آگاہ کیا۔ فلائٹ اویئر کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر ہونے والی آدھی سے زیادہ منسوخیاں اور تاخیر انہی تین ہوائی اڈوں پر ریکارڈ کی گئیں۔

فضائی کمپنیوں میں سب سے زیادہ پروازیں جیٹ بلیو ایئر ویز نے منسوخ کیں، جن کی تعداد 225 رہی، جبکہ ڈیلٹا ایئر لائنز نے 212 پروازیں منسوخ کیں۔ ریپبلک ایئر ویز کی 157، امریکن ایئر لائنز کی 146 اور یونائیٹڈ ایئر لائنز کی 97 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ بعد ازاں جیٹ بلیو نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 350 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جن کا زیادہ تر اثر شمال مشرقی امریکا میں پڑا جہاں کمپنی کے آپریشنز وسیع ہیں۔

امریکن ایئر لائنز، یونائیٹڈ ایئر لائنز اور جیٹ بلیو کے ترجمانوں نے بتایا کہ متاثرہ مسافروں کے لیے ری بکنگ پر تبدیلی فیس معاف کر دی گئی ہے۔ تاہم ڈیلٹا ایئر لائنز اور ریپبلک ایئر ویز نے فوری طور پر تبصرہ نہیں کیا۔

new york

طوفان سے قبل نیویارک اور نیو جرسی کی ریاستی حکومتوں نے جمعے کی دوپہر سے ہنگامی حالت نافذ کر دی۔ نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اس لیے ضروری ہے تاکہ متعلقہ اداروں اور مقامی شراکت داروں کو طوفان سے نمٹنے کے لیے درکار وسائل فراہم کیے جا سکیں، کیونکہ نیویارک سٹی اور اطراف کے علاقوں میں وسیع پیمانے پر برف باری متوقع ہے۔

نیو جرسی اور پنسلوینیا میں بھی کئی سڑکوں اور بین الریاستی شاہراہوں پر کمرشل گاڑیوں کی آمد و رفت محدود کر دی گئی۔ نیو جرسی کی قائم مقام گورنر تہیشا وے نے خبردار کیا کہ یہ طوفان خطرناک سڑک حالات پیدا کر سکتا ہے اور تعطیلاتی سفر کو شدید متاثر کرے گا، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ طوفان کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سڑکوں کی صفائی کے عملے کو اپنا کام کرنے دیں۔

Previous Post

کرسمس سے قبل طاقتور طوفانوں کے باعث کیلیفورنیا میں مہلک سیلاب

Next Post

کیلیفورنیا میں شدید بارش اور سیلاب

  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی

Copyright © 2024 – PULSE News

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں
  • ہوم
  • ویڈیو ڈیسک

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.