Pulse News Logo
  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • اردو
    • اردو
    • English
PULSE News
No Result
View All Result
Home تیار

نیویارک میں دو سالہ بچوں کے لیے مفت نگہداشت پروگرام کا اعلان

webdesk by webdesk
مارچ 5, 2026
in تیار
Reading Time: 1 min read
نیویارک میں دو سالہ بچوں کے لیے مفت نگہداشت پروگرام کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS
ShareTweetSend

نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی اور ریاست نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں دو سالہ بچوں کے لیے دو ہزار مفت چائلڈ کیئر نشستیں فراہم کی جائیں گی۔ یہ اقدام میئر کے اس انتخابی وعدے کی تکمیل کی جانب پہلا قدم ہے جس کے تحت نیویارک میں ہر بچے کے لیے نگہداشت کی سہولت عام بنانا مقصود ہے۔ حکام کے مطابق یہ پروگرام آنے والے موسم خزاں میں شروع کیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں چار محلوں میں بچوں کے لیے مفت نگہداشت کی نشستیں فراہم کی جائیں گی، جس کے بعد آئندہ چار برسوں میں اس پروگرام کو بتدریج وسعت دے کر شہر کے تمام دو سالہ بچوں تک رسائی دی جائے گی۔اس منصوبے کے اخراجات ریاستی ٹیکس آمدن سے پورے کیے جائیں گے۔

child care

گورنر کیتھی ہوچل اس سال ابتدائی تعلیم اور بچوں کی نگہداشت کے لیے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر چکی ہیں، جس میں ابتدائی دو ہزار نشستوں کے لیے تہتر ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ منصوبے کے تحت 2027 تک اس سہولت کو نیویارک کے پانچوں بورو تک بڑھایا جائے گا اور اس وقت تک مفت نشستوں کی تعداد بارہ ہزار تک پہنچ جائے گی۔ اس مرحلے پر ریاستی سرمایہ کاری بڑھ کر چار سو پچیس ملین ڈالر تک ہو جائے گی۔ اگرچہ اس منصوبے کے لیے ٹیکس میں اضافے کی ضرورت نہیں پڑے گی، تاہم حکام نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ آئندہ چار برسوں میں تقریباً ایک لاکھ دو سالہ بچوں کو مفت نگہداشت فراہم کرنے کے حتمی ہدف کے لیے مزید مالی وسائل کہاں سے حاصل کیے جائیں گے۔

گورنر کیتھی ہوچل نے اپنے بیان میں کہا کہ سستی اور سب کے لیے دستیاب چائلڈ کیئر ان کی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کے مطابق نیویارک کی پہلی ماں گورنر ہونے کے ناطے وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہیں کہ ہر خاندان کو بچوں کی مناسب نگہداشت کی سہولت میسر ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیویارک سٹی کے ساتھ شراکت داری اس پروگرام کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔ میئر زوہران ممدانی کا کہنا تھا کہ بچے کی پرورش صرف خاندان کی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ان کے مطابق حکومت کو چائلڈ کیئر کے بڑھتے ہوئے بحران کا سنجیدگی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چار محلوں میں مفت پروگرام کا آغاز ایک بڑے منصوبے کی ابتدا ہے جس کا مقصد خاندانوں کے مالی بوجھ کو کم کرنا، معیشت کو مضبوط بنانا اور مزید خاندانوں کو نیویارک میں بہتر زندگی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

child care 3

ابتدائی مرحلے میں یہ دو ہزار نشستیں نیویارک کے مختلف بورو کے چند منتخب تعلیمی اضلاع میں فراہم کی جائیں گی جبکہ اسٹیٹن آئی لینڈ اس مرحلے میں شامل نہیں ہوگا۔ مین ہیٹن کے اسکول ڈسٹرکٹ چھ میں واشنگٹن ہائٹس، اِن ووڈ، ہیملٹن ہائٹس اور مین ہیٹن وِل کے کچھ علاقے شامل ہیں۔برونکس کے اسکول ڈسٹرکٹ دس میں فورڈھم، بیلمونٹ، نوروڈ، ماربل ہِل، مورس ہائٹس، ریورڈیل، اسپیوٹن ڈیوِل، وین کورٹ لینڈ ولیج اور کنگز برج سمیت دیگر قریبی علاقے شامل ہیں۔ بروکلین کے اسکول ڈسٹرکٹ اٹھارہ اور تئیس میں کینارسی، رگبی ریمسن ولیج، براؤنز وِل، اوشن ہِل اور ایسٹ فلیٹ بش سمیت چند دیگر علاقے شامل کیے گئے ہیں۔ اسی طرح کوئنز کے اسکول ڈسٹرکٹ ستائیس میں اوزون پارک، ساؤتھ اوزون پارک، رچمنڈ ہِل، ووڈہیون، ہاورڈ بیچ اور راک اویز کے علاقے اس منصوبے کے پہلے مرحلے کا حصہ ہوں گے۔

Previous Post

امریکی شہروں میں ہائی ٹیک برف ہٹانے کا نظام، مصنوعی ذہانت سے کارکردگی میں نمایاں بہتری

Next Post

ٹورناڈو، طوفانِ بگولہ سے بچاؤ کی ہدایت، محفوظ پناہ گاہوں کے بارے میں آگاہی

  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی

Copyright © 2024 – PULSE News

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں
  • ہوم
  • ویڈیو ڈیسک

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.