Pulse News Logo
  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • اردو
    • اردو
    • English
PULSE News
No Result
View All Result
Home تیار

طاقتور اٹماسفیریک ریور کے باعث واشنگٹن میں ایمرجنسی نافذ

webdesk by webdesk
دسمبر 11, 2025
in تیار
Reading Time: 1 min read
امریکا : شمال مشرقی علاقوں میں برف باری
0
SHARES
0
VIEWS
ShareTweetSend

واشنگٹن کے گورنر باب فرگوسن نے بدھ کے روز ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی، جب ایک مضبوط اٹماسفیریک ریور نے مسلسل بارشوں، مٹی کے تودوں اور تباہ کن سیلاب کے ساتھ پورے پیسیفک نارتھ ویسٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ طوفان، جو ایک روز قبل ٹکرایا تھا، سڑکیں بہا لے گیا، گاڑیاں ڈبو دیں اور کئی علاقوں میں نمایاں نقصان پہنچایا۔گورنر فرگوسن کے مطابق یہ ہنگامی اعلان ریاست کو وفاقی امداد حاصل کرنے اور فوری اقدامات اٹھانے کا اختیار دیتا ہے، تاکہ بدلتی ہوئی صورتِ حال میں شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے فوری ایمرجنسی ڈیکلریشن کی بھی درخواست کی اور واشنگٹن نیشنل گارڈ کو متحرک کردیا۔ بدھ کی رات تک 100 اہلکار تعینات کیے جانے تھے، جبکہ اگلے دن یہ تعداد 300 تک پہنچنے کی توقع تھی۔

فرگوسن کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ سے مدد کی درخواست ایسے وقت میں آئی ہے جب صرف چار ماہ قبل وہ واشنگٹن کی سانکچوری پالیسیوں پر وفاقی دھمکیوں پر سیاسی طور پر آمنے سامنے آچکے تھے۔ تاہم گورنر نے واضح کیا کہ شدید موسمی خطرات کے پیشِ نظر انسانی جانیں مقدم ہیں۔ ریاست کے پہاڑی واٹرشیڈز پر ہونے والی تیز بارشوں نے دریاؤں میں طغیانی پیدا کردی ہے۔ سیٹل ٹائمز کے مطابق کاربن، سیڈر، ایلوان اور سناہومش سمیت کئی دریا ریکارڈ لیول کے قریب پہنچ رہے ہیں، جس سے ماؤنٹ رینئیر سے لے کر ماؤنٹ بیکر تک وادیوں میں گھروں، مویشیوں اور کھیتی باڑی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

فال سٹی کے قریب ایک کسان، رائن لِکٹی نیگر، نے بتایا کہ ان کا علاقہ سیلابوں کا عادی ہے، مگر اس بار صورتحال غیر معمولی ہے۔ ان کے مطابق پہلے کبھی پانی نے اس طرح ان کے باڑے میں داخل ہوکر باہر نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا، “کرسمس سے پہلے اتنا تباہ کن سیلاب بہت تکلیف دہ ہے، ہم بہت کچھ کھو چکے ہیں۔” شمال مغربی اوریگن میں بارش کچھ کم ہوئی ہے، لیکن ماہرینِ موسمیات کے مطابق کیسکیڈ پہاڑی سلسلے کے کچھ علاقوں میں آدھا انچ فی گھنٹہ تک کی بارش ریکارڈ کی جارہی ہے۔ نیشنل ویدر سروس سیٹل نے خبردار کیا کہ دریاؤں کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے اور شہریوں کو کبھی بھی بہتے پانی پر گاڑی چلانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

یہ اٹماسفیریک ریور—جو الاسکا کی الیوٹیئن جزائر سے ہاوائی تک 3,500 میل سے زیادہ تک پھیلا ہوا ہے—شدت کے اعتبار سے AR5 درجے کا ہے، جو سب سے بلند سطح ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ 1959 کے بعد خطے میں آنے والے سب سے طاقتور اور دیرپا سسٹمز میں سے ایک ہے، وہ بھی ایسے وقت میں جب واشنگٹن تین سالہ خشک سالی کا شکار ہے۔

موسمیات دانوں کے مطابق نشیبی علاقوں میں 2 سے 4 انچ تک اور کیسکیڈز کی بلند چوٹیوں پر 10 انچ تک بارش ہوسکتی ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار 45 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ شمال مغربی وائومنگ کے شمالی راکیز میں ایک فٹ سے زائد نئی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پیر سے اب تک واشنگٹن اور شمال مغربی اوریگن کے کیسکیڈز، اولمپکس اور ساحلی پہاڑی علاقوں میں 5 سے 10 انچ بارش ہو چکی ہے۔ نیشنل ویدر سروس کے مطابق بلند ڈھلوانوں پر لینڈ سلائیڈز اور جنگلاتی آگ سے متاثرہ علاقوں میں ملبے کے بہاؤ کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ سیٹل اور پورٹ لینڈ کے درمیان I-5 ہائی وے پر فائر فائٹرز نے پانچ افراد کو بچایا جو سیلابی پانی میں پھنس گئے تھے، جن میں ایک ٹرک ڈرائیور بھی شامل تھا۔ پولیس نے کچھ محلوں میں گھر گھر جا کر لوگوں کو فوری خطرے سے آگاہ کیا اور سناہومش دریا کے کنارے واقع ایک موبائل ہوم پارک کو خالی کرایا۔ موسمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں، کیونکہ یہ اٹماسفیریک ریور —جسے بحرالکاہل سے آنے والی “نمی کی جیٹ اسٹریم” قرار دیا گیا ہے— براہِ راست واشنگٹن اور اوریگن کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

washington governor bob ferguson
Previous Post

جھیل کے اثر سے آنے والے برفانی طوفان کے لیے شکاگو کی تیاری

Next Post

ایف ای ایم اے کے اربن سرچ اینڈ ریسکیو دستے واشنگٹن میں تعینات

  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی

Copyright © 2024 – PULSE News

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں
  • ہوم
  • ویڈیو ڈیسک

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.