Pulse News Logo
  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • اردو
    • اردو
    • English
PULSE News
No Result
View All Result
Home تیار

2026 فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے واشنگٹن میں ایمرجنسی مینجمنٹ اداروں کا اہم اجلاس

webdesk by webdesk
مارچ 13, 2026
in تیار
Reading Time: 1 min read
2026 فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے واشنگٹن میں ایمرجنسی مینجمنٹ اداروں کا اہم اجلاس
0
SHARES
0
VIEWS
ShareTweetSend

ایمرجنسی مینجمنٹ اور پبلک سیفٹی سے وابستہ اعلیٰ حکام گزشتہ ہفتے آبرن، واشنگٹن میں منعقد ہونے والے ایک اہم پلاننگ سمپوزیم میں جمع ہوئے۔ اس اجلاس کا مقصد 2026 کے فیفا ورلڈ کپ جیسے بڑے عالمی اسپورٹس ایونٹ کے لیے تیاریوں اور باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ اس سمپوزیم میں واشنگٹن ایمرجنسی مینجمنٹ ڈویژن، کنگ کاؤنٹی آفس آف ایمرجنسی مینجمنٹ اور وفاقی، ریاستی اور مقامی سطح کے دو سو سے زائد پارٹنر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سیفٹی اسٹریٹجی، ایمرجنسی رسپانس پلانز اور اداروں کے درمیان مؤثر کوآرڈی نیشن پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

651880945 1420512226773294 39502905632641742 n

امریکہ میں منعقد ہونے والے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے دوران کئی میچز کھیلے جائیں گے، جن میں سیئٹل شہر چھ میچز کی میزبانی کرے گا۔ حکام کے مطابق اس ایونٹ کے موقع پر لاکھوں وزیٹرز اور اسپورٹس فینز واشنگٹن اسٹیٹ کا رخ کریں گے جبکہ مختلف مقامات پر بڑے فین سیلیبریشنز اور تقریبات بھی منعقد ہوں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ متوقع رش اور عالمی سطح کے اس ایونٹ کے پیش نظر کئی ماہ سے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ مقامی کمیونٹیز اور ادارے بڑی تعداد میں آنے والے مہمانوں کو محفوظ ماحول فراہم کر سکیں۔

649828049 1420512250106625 4131770967642653469 n

سمپوزیم کے دوران مختلف ایجنسیز نے اپنے ایمرجنسی رسپانس پلانز شیئر کیے، سکیورٹی اور پبلک سیفٹی اسٹریٹجی کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایونٹ سے پہلے اور اس کے دوران اداروں کے درمیان مضبوط پارٹنرشپ انتہائی ضروری ہوگی۔ اگرچہ حالیہ دنوں میں یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کی فنڈنگ میں تعطل آیا ہے، اس کے باوجود فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے متعدد اسٹاف ممبرز تیاریوں میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فیما کی ٹیمیں امریکہ کے گیارہ ہوسٹ سٹیز میں مقامی حکام اور وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر ایمرجنسی پلاننگ اور رسپانس تیاریوں کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف اداروں کے درمیان مضبوط کوآرڈی نیشن ہی ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنا سکتی ہے۔ منتظمین کے مطابق تیاریوں کا یہ سلسلہ ٹورنامنٹ کے آغاز تک جاری رہے گا تاکہ یہ عالمی اسپورٹس ایونٹ نہ صرف کھیلوں کا بڑا جشن بنے بلکہ کھلاڑیوں، شائقین اور مقامی کمیونٹیز کے لیے ایک محفوظ اور منظم تجربہ بھی ثابت ہو۔

Previous Post

اسپرنگ بریک کے دوران ہیوسٹن کے ہوبی ایئرپورٹ پر مسافروں کو گھنٹوں انتظار

Next Post

بجلی کی بندش : فیما کی شہریوں کو ضروری ہنگامی سامان رکھنے کی ہدایت

  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی

Copyright © 2024 – PULSE News

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں
  • ہوم
  • ویڈیو ڈیسک

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.