Pulse News Logo
  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • اردو
    • اردو
    • English
PULSE News
No Result
View All Result
Home کمیونٹی باخبر

کیا 2025 ہیوسٹن کا سب سے زیادہ گرم سال تھا؟

webdesk by webdesk
جنوری 2, 2026
in کمیونٹی باخبر
Reading Time: 2 mins read
0
SHARES
0
VIEWS
ShareTweetSend

سال 2025 میں ہیوسٹن کو اگرچہ شدید گرمی کے دن کم دیکھنے کو ملے، مگر اس کے باوجود موسم غیر معمولی حد تک گرم رہا۔ گرمی صرف موسمِ گرما تک محدود نہیں رہی بلکہ بہار، خزاں اور دسمبر کے کچھ حصوں میں بھی پسینہ چھوٹتا رہا۔ یہ سوال اٹھایا جا رہا تھا کہ آیا 2025 مسلسل تیسرا گرم ترین سال بنے گا یا نہیں، تاہم حتمی اعداد و شمار کے مطابق یہ سال سب سے گرم نہیں بلکہ دوسرے نمبر پر رہا۔

درجۂ حرارت کا حساب کیسے لگایا گیا؟

ہر دن کے زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجۂ حرارت کو جمع کر کے دو پر تقسیم کیا گیا تاکہ یومیہ اوسط درجۂ حرارت معلوم ہو سکے۔ اس کے بعد پورے سال کے ان یومیہ اوسط درجۂ حرارت کو جمع کر کے سالانہ اوسط نکالی گئی۔

2025 کے پہلے نصف میں غیر معمولی گرمی

سال کا آغاز جنوری میں معمول سے زیادہ سرد موسم سے ہوا جبکہ فروری میں درجۂ حرارت میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ تاہم مارچ سے جون تک کے مہینے ہیوسٹن کی تاریخ کے گرم ترین مہینوں میں شامل رہے۔ مارچ آٹھواں، اپریل تیسرا، مئی چوتھا اور جون نواں گرم ترین مہینہ رہا۔یکم جولائی تک 2025 کا اوسط درجۂ حرارت انہتر اعشاریہ آٹھ ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے دو اعشاریہ ایک ڈگری زیادہ تھا۔

hot 3

ہیوسٹن کی تاریخ میں 2025 کی درجہ بندی

سالانہ اوسط درجۂ حرارت کی بنیاد پر 2024 اب تک کا سب سے گرم سال رہا جس کا اوسط تہتر اعشاریہ ایک ڈگری تھا۔ اس کے بعد 2023 دوسرے نمبر پر اور 2017 تیسرے نمبر پر تھا۔تاہم دسمبر کے آخری دنوں میں شدید سردی نے 2025 کے مجموعی اوسط درجۂ حرارت کو متاثر کیا اور یہ سال تہتر ڈگری کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گیا۔

2025 میں ریکارڈ توڑنے والے مہینے

سال 2025 میں کئی مہینے ہیوسٹن کے گرم ترین مہینوں میں شامل رہے۔ مارچ آٹھواں، اپریل تیسرا، مئی چوتھا، جون نواں، اگست ساتواں، اکتوبر چھٹا اور نومبر پانچواں گرم ترین مہینہ رہا۔

درجۂ حرارت میں اضافے کی وجوہات

درجۂ حرارت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ بحرالکاہل میں لا نینا کی صورتحال تھی، جس کے باعث جیٹ اسٹریم شمال کی جانب منتقل رہی اور ٹیکساس میں سرد ہوائیں کم پہنچیں۔ اس کے نتیجے میں سرد محاذ کم آئے، بارشیں گھٹیں اور شدید گرمی کو توڑنے کے مواقع بھی کم ہو گئے۔

اس کے علاوہ رات اور علی الصبح درجۂ حرارت غیر معمولی حد تک زیادہ رہا جس نے یومیہ اوسط کو بڑھا دیا۔ 2025 میں رات کے درجۂ حرارت کا اوسط تریسٹھ اعشاریہ ایک ڈگری رہا جو ہیوسٹن کی تاریخ میں ساتواں گرم ترین اوسط ہے۔

2025 کے نمایاں موسمی واقعات

سال 2025 میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت ایک سو ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو تیس جولائی اور سترہ، اٹھارہ اور بیس اگست کو محسوس کیا گیا۔جون سب سے زیادہ بارش والا مہینہ رہا جس میں پانچ اعشاریہ چھبیس انچ بارش ریکارڈ کی گئی۔ پچیس اکتوبر سب سے زیادہ بارش والا دن رہا جب دو اعشاریہ چوراسی انچ بارش ہوئی۔

سال کا سب سے سرد دن بائیس جنوری تھا جب علی الصبح درجۂ حرارت بیس ڈگری تک گر گیا۔ اس سے ایک دن قبل جنوب مشرقی ٹیکساس میں غیر معمولی برفباری ہوئی اور ہوبی ایئرپورٹ پر تین انچ تک برف ریکارڈ کی گئی۔

hot 5

2025 میں ہیوسٹن کی مجموعی بارش

سال 2025 میں ہیوسٹن میں مجموعی طور پر اڑتیس اعشاریہ ننانوے انچ بارش ہوئی جو معمول سے تقریباً ایک فٹ کم ہے۔ کئی دن ایسے بھی رہے جب بارش نہ ہونے کے برابر رہی۔ یہ تمام اعداد و شمار بش انٹرکانٹی نینٹل ایئرپورٹ سے حاصل کیے گئے جو شہر کا سرکاری موسمیاتی مرکز ہے۔

Previous Post

جنوبی کیلی فورنیا میں مزید بارش، نئے سال پر بھی رجم جھم برسات

Next Post

ٹیکساس میں سب سے پہلے کہاں برف پڑتی ہے؟

  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی

Copyright © 2024 – PULSE News

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں
  • ہوم
  • ویڈیو ڈیسک

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.