نیویارک میں ویمن ٹو ویمن فورم نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر اپنی آٹھویں سالانہ خواتین خودمختاری تقریب کا انعقاد کیا، جس میں کمیونٹی رہنماؤں، پیشہ ور افراد اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔ اس باوقار تقریب کا مقصد خواتین کی کامیابیوں اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ یہ تقریب شہزوری پراجیکٹ کے لیے عطیات جمع کرنے کا ذریعہ بھی بنی، جبکہ اس موقع پر نیبرہُڈ ہیروز ایوارڈز کے ذریعے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو سراہا گیا۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ارم حنیف، جو اپنا کمیونٹی سروسز کی سربراہ ہیں، اسٹرلے اسٹینلے، مالیحہ جنجوعہ جو ویمن اویئر سے وابستہ ہیں، افشین شمسی جو ایمگیج ایکشن کی رکن ہیں، درِ عزیز آمنہ، اور مہرین سعید شامل تھیں، جو نیویارک سٹی میئر آفس برائے نظم و بجٹ سے منسلک ہیں۔

تقریب کے دوران مقررین نے خواتین کی آواز کو مضبوط بنانے، نچلی سطح پر کام کرنے والی تنظیموں کی حمایت کرنے اور مختلف کمیونٹیز میں جامع قیادت کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
