Pulse News Logo
  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی
No Result
View All Result
  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی
  • اردو
    • اردو
    • English
PULSE News
No Result
View All Result
Home کمیونٹی باخبر

منجمد پائپس کے اچانک پگھلنے سے گھروں میں سیلاب کا خطرہ

webdesk by webdesk
جنوری 30, 2026
in کمیونٹی باخبر
Reading Time: 1 min read
منجمد پائپس کے اچانک پگھلنے سے گھروں میں سیلاب کا خطرہ
0
SHARES
0
VIEWS
ShareTweetSend

امریکا میں جاری شدید سرد موسم اور ونٹر اسٹورمز کے تناظر میں حکام نے شہریوں کو پانی کی پائپ لائنز کے منجمد ہونے سے بچاؤ کے لیے تفصیلی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق ٹیکساس، اوکلاہوما، لوزیانا، مسیسیپی، ٹینیسی اور مڈویسٹ کی کئی ریاستوں میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گرنے کے باعث گھریلو پلمبنگ سسٹمز شدید خطرے سے دوچار ہیں۔

امریکی نیشنل ویدر سروس کے مطابق جب درجہ حرارت 32 فارن ہائیٹ (صفر ڈگری سینٹی گریڈ) یا اس سے کم ہو جائے تو پانی کے پائپس کے جم جانے اور پھٹنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، خاص طور پر وہ پائپس جو بیرونی دیواروں، گیراج، اٹک، بیسمنٹ یا غیر گرم حصوں میں نصب ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے موسم میں رات کے وقت نلکوں کو ہلکا سا ٹپکنے دینا انتہائی مؤثر ثابت ہوتا ہے، کیونکہ پانی کی مسلسل حرکت جمنے کے عمل کو سست کر دیتی ہے۔ اسی طرح کچن اور باتھ روم کی الماریوں کے دروازے کھلے رکھنے سے گھریلو ہیٹنگ سسٹم کی گرم ہوا پائپس تک پہنچتی ہے اور انہیں منجمد ہونے سے بچاتی ہے۔

pipe #

امریکی حکام شہریوں کو یہ بھی ہدایت کر رہے ہیں کہ گھروں میں تھرموسٹیٹ کا درجہ حرارت دن اور رات کم از کم ایک جیسا رکھا جائے۔ توانائی کی بچت کے لیے رات کے وقت درجہ حرارت کم کرنا قلیل مدتی فائدہ تو دے سکتا ہے، مگر اس سے پائپس کو طویل مدتی اور مہنگا نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ مزید احتیاطی تدابیر میں پائپس پر انسولیشن، فوم کور یا ہیٹ ٹیپ کا استعمال، بیرونی نلکوں کو ڈھانپنا، اور شدید سردی کے دوران طویل سفر کی صورت میں پانی کی مرکزی سپلائی بند کرنا شامل ہے۔ حکام خبردار کر رہے ہیں کہ منجمد پائپ کے اچانک پگھلنے سے گھروں میں پانی بھر سکتا ہے، جس سے ہزاروں ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔

امریکی ایمرجنسی مینجمنٹ اداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی تازہ صورتحال پر نظر رکھیں، گھروں کا پیشگی معائنہ کریں اور سرد موسم کے دوران ان احتیاطی ہدایات پر عمل کر کے خود کو مالی نقصان اور ہنگامی صورتحال سے محفوظ رکھیں۔

Previous Post

ٹیکساس میں برفانی طوفان سے جانی نقصان، ہلاکتوں میں بچے بھی شامل

Next Post

برفانی طوفان فرَن کے بعد ٹینیسی میں بجلی اور مواصلاتی نظام متاثر

  • کمیونٹی باخبر
  • تیار
  • بحال
  • خودمختار
  • ویڈیو ڈیسک
  • نوجوان
  • قانونی رہنمائی

Copyright © 2024 – PULSE News

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • پرائیویسی پالیسی
  • ہمارے بارے میں
  • ہوم
  • ویڈیو ڈیسک

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.